بلوچستان میں کمسن بچے کے ساتھ اغوا ہونے والی خاتون جان بچاتی ہوئی لاہور پہنچ گئی

خاتون کو بلوچستان کے علاقے پنواں سے اغوا کیا گیا، وہ اغواکاروں کے شکنجے سے نکل کر بس کے ذریعے لاہور پہنچیں


سید مشرف شاہ September 24, 2022
فوٹو ایکسپریس

بلوچستان میں اغوا ہونے والی 35 سالہ خاتون اپنے کمسن بچے کے ساتھ جان بچاتی ہوئی پنجاب کے دارالحکومت پنہچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 35 سالہ گل بانو اور کمسن بچے کو بلوچستان میں اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد خاتون اپنے بچے کے ہمراہ اغوا کاروں کے شکنجے سے نکلنے مین کامیاب ہوئیں اور بس کے ذریعے نواں کوٹ لاہور پہنچیں۔

نواں کوٹ پٹرولنگ پر مامور پولیس ٹیم نے خاتون کو روتے ہوئے دیکھا تو اُسے اور بچے کو تھانے منتقل کیا اور ساری تفصیلات معلوم کرنے کے بعد بلوچستان پولیس سے رابطہ کیا۔

خاتون کے اغوا کا مقدمہ تھانہ پنواں بلوچستان میں درج تھا، جس پر نواں پولیس نے متعلقہ اسٹیشن کو اطلاع دی اور کہا کہ خاتون اور بچے کو متعلقہ تھانے کے حوالے کیا جائے گا۔

مجبور خاتون کی بروقت مدد کرنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے نواں کوٹ پولیس ٹیم کو شاباش دی اور اُن کے لیے تعریفی کلمات بھی ادا کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں