سرکاری اسکول کے پرنسپل کا کارنامہ بچوں کیلیے اے سی اور سولر سسٹم نصب

گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول گلبہار کے طالب علموں کو دیکھ کر کسی نجی تعلیمی ادارے کا گمان ہوتا ہے، پرنسل پرویز مروت


محمد ہارون September 25, 2022
—فوٹو

پشاور میں سرکاری اسکول کے پرنسپل نے طالب علموں کو اے سی لگے ٹھںڈے کلاس رومز، سولر سسٹم، لنچ رکھنے کے لیے فریج اور ایون جیسی سہولیات فراہم کرکے نجی اسکولوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول گلبہار میں پرنسپل پرویز مروت نے ماڈل اسکول بنانے کے لیے سرکاری فنڈز کا استعمال کیا ہے۔

student class room

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تمام سرکاری اسکولوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں مگر بیشتر اسکولوں کے سربراہان اور اساتذہ ان سہولیات پر فنڈز خرچ نہیں کرپاتے۔

class room 2

پرویز مروت نے بتایا کہ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول گلبہار کے طالب علموں کو پینٹ شرٹ اور ٹائی میں دیکھتے ہوئے کسی نجی تعلیمی ادارے کا گمان ہوتا ہے سرکاری فنڈز کا بروقت اور صحیح استعمال سے ایک سرکاری اسکول کو بہترین بنایا جا سکتا ہے۔

class room 3solar

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں