ورلڈ ٹی 20 پاکستانی ٹیم بھارت سے نفسیاتی دبائو کا شکار

50 یا 20 اوورز کے میگا ایونٹ میں کبھی مات نہیں دی، حفیظ تاریخ تبدیل کرنے کے خواہشمند


Numainda Khususi March 21, 2014
ڈھاکا: پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی، شعیب ملک ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور عمر گل بھارت کیخلاف شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں شیڈول پہلے ورلڈ ٹی 20 میچ کی تیاریوںمیں مصروف۔ فوٹو: اے ایف پی

ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم بھارت سے نفسیاتی دباؤ کا شکار نظر آتی ہے،اسی وجہ سے تاحال 50 یا 20 اوورز کے میگا ایونٹ میں روایتی حریف کو مات نہیں دی۔

البتہ کپتان محمد حفیظ اس سے متفق نہیں، ان کے مطابق جو بیت گیا وہ تاریخ کا حصہ ہے، گرائونڈ میں ہر نئے دن نیا مقابلہ ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی کے 3 میں سے 2 میچز میں بھارت نے پاکستان کو ہرایا جبکہ ایک ٹائی ہوا تاحال گرین شرٹس فتح سے محروم ہیں، یاد رہے کہ 50 اوورز کے ورلڈکپ میں بھی ٹیم روایتی حریف کو کبھی زیر نہیں کر سکی، کپتان حفیظ نے اس حوالے سے کہاکہ جو گذر گیا وہ ماضی کا حصہ ہے، گرائونڈ میں ہر دن نیا مقابلہ ہوتا ہے، ہم کامیابی کیلیے پُرعزم ہیں،یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے کامران اکمل26میچز میں 476 رنز کے ساتھ سب سے آگے ہیں، شعیب ملک 398اور شاہد آفریدی388رنز بنا چکے، بولنگ میں سعید اجمل، شاہد آفریدی اور عمر گل32،31اور29 رنز کے ساتھ کامیاب بولرز میں شامل ہیں۔

محمد حفیظ جمعے کے میچ میں حصہ لے کر شعیب ملک اور یونس خان کے برابر7 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچز میں قیادت کرنے والے پاکستانی پلیئر بن جائیں گے،مجموعی طور پرٹی ٹوئنٹی میں بھارت کیخلاف گرین شرٹس نے 5میں سے صرف1میچ جیتا،3میں شکست ہوئی جبکہ ایک غیرفیصلہ کن ثابت رہا۔ شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں پاکستان نے واحد میچ میں بنگلہ دیش کو محمد حفیظ کے آل رائونڈ کھیل کی بدولت 50 رنز سے آئوٹ کلاس کر دیا تھا، انھوں نے بطور اوپنر 25 رنز بنانے کے بعد صرف 11 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں، یہاں 5 میچز میں اب تک بننے والا سب سے بڑا اسکور 204/5 ہے جو نیوزی لینڈ نے میزبان بنگلہ دیش کیخلاف اسکور کیا۔ شعیب ملک مزید 93رنز بنا کر ایک ہزار رنز بنانے والے ہم وطن پلیئرز محمد حفیظ، عمر اکمل اور شاہد آفریدی کو جوائن کر سکتے ہیں،اس طرز میں کسی پاکستانی بیٹسمین نے تاحال سنچری نہیں بنائی،احمد شہزاد کے ناقابل شکست 98 رنز سب سے زیادہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں