احتجاجی طلبا پر سرعام تشدد کرنے والی پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پرنسپل نے گزشتہ روز حامیوں کے ساتھ مل کر اپنے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا


دعا عباس September 30, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

محکمہ صحت سندھ نے لیاری نرسنگ کالج کی پرنسپل کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری نرسنگ کالج کی پرنسپل پر طلبہ کو خلاف ضابطہ ہراساں کرنے اور انہیں وظیفہ نہ دینے کا الزام تھا ،جس پر گزشتہ ڈھائی ماہ سے طلبا احتجاج کر رہے تھے۔

طلبا گزشتہ روز سندھ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کے لیے پہنچے تو اس دوران پرنسپل شبانہ نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر احتجاجی طلبا پر تشدد کیا، جس کی فوٹیج بھی سامنے آئی۔

مزید پڑھیں: گورنمنٹ کالج آف نرسنگ لیاری کے احتجاجی طلبا پر خاتون پرنسپل کا سرعام تشدد

سترہ گریڈ کی افسر گزشتہ 11سال سے لیاری نرسنگ کالج میں 19 گریڈ کے عہدے پر بطور پرنسپل تعینات تھیں۔

محکمہ صحت سندھ نے جمعے کے روز انہیں عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں محکمے کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں