ٹی ڈیپ سے کرپشن کا خاتمہ کر دیا جائے گا چیف ایگزیکٹو

سفارش پر بیرونی دورے نہیں ہونگے، سیاسی بنیادوں پر تعینات کمرشل قونصلرز کو واپس بلالیا جائیگا،ایس ایم منیر


Commerce Reporter March 22, 2014
برآمدات بڑھانے کیلیے ٹی ڈیپ میںتبدیلیاں،جلدوزیرتجارت سے ملاقات کرونگا، ایس ایم منیر۔ فوٹو: فائل

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ٹی ڈی اے پی میں ماضی میں اربوں روپے کے فراڈ ہوئے جس کی انکوائری ایف آئی اے کررہی ہے جبکہ اس فراڈ میں 4 سے 5 افسر گرفتار ہیں۔

وہ گزشتہ روزلاہور ایکسپو سینٹر میں کاروباری خواتین کی مصنوعات کی تشہیر کیلیے منعقدہ ویکسنیٹ نمائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اب ٹی ڈی اے پی میں کرپشن کا خاتمہ کر دیا جائے گا اور جو افسر کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ اب ٹی ڈی اے پی میں ہر کام میرٹ پر ہو گا اور کوئی بھی سفارش کی بنیاد پر بیرونی دورے نہیں کر سکے گا۔ ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ آئندہ چند برسوں میں پاکستان کی برآمدات دگنا ہو جائیں اور اس ضمن میں انہوں نے ٹی ڈی اے پی میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے، بہت جلد وہ وزیر تجارت خرم دستگیر سے ملاقات کر کے تجارت بڑھانے کے حوالے سے بات کریں گے اور دوسرے ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات کمرشل قونصلر کو واپس بلا کر ان کی جگہ میرٹ پر کمرشل قونصلرز تعینات کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں