لاہور اور کراچی کے درمیان مزید 3 ٹرینیں آج سے بحال

قراقرم، پاک بزنس اورکراچی ایکسپریس شامل،نئے اضافہ شدہ کرایے لیے جائیں گے


Bilal Ghori October 05, 2022
قراقرم، پاک بزنس اورکراچی ایکسپریس شامل،نئے اضافہ شدہ کرایے لیے جائیں گے ۔ فوٹو : فائل

ریلوے حکام نے 41 روز کے بعد آج 5 اکتوبر سے لاہور اور کراچی کے درمیان مزید3 ٹرینیں بحال کردی گئیں۔

لاہور اور کراچی کے درمیان مزید3 ٹرینوں کو کرایوں میں اضافہ کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا ہے ان ٹرینوں میں لاہور براستہ فیصل آباد قراقرم ایکسپریس ٹرین اور لاہور براستہ ساہیوال کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس شامل ہیں بحال کی گئی ہیں۔

ریلوے حکام نے آج5 اکتوبر سے تین ٹرینوں کو بڑھائے گئے کرایوں میں اضافہ کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا ہے دوپہر 3 بجے آج پہلی چلنے والی لاہور سے کراچی کیلئے براستہ فیصل آباد قراقرم ٹرین روانہ ہو گی قراقرم ٹرین کی اے سی برنس کلاس کا کرایہ 5 ہزار 9 سو 50 سے بڑھا کر7، ہزار روپے وصول کیا جارہا ہے۔

اسی طرح قراقرم ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 2 ہزار 3 سو 50 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے وصول کیا جارہا ہے دوسری ٹرین بھی دوپہر 4 بجے بزنس ایکسپریس ٹرین لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔ پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 6 ہزار 5 سو سے بڑھا کر 7 ہزار روپے وصول کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں