کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا آپریشن 18 ملزمان گرفتار
حراست میں لیے گئے 18 ملزمان میں سے 10 غیر قانونی طور پر مقیم تھے، ترجمان رینجرز
سندھ رینجرزاورپولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ اورکومبنگ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ ملزما ن کوحراست میں لے کر ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن، منشیات اورچھالیہ برآمد کرلی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ملیر،مدینہ ٹاؤن، شاہ لطیف ٹاؤن اوردیگر ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا سرچ اورکومبنگ آپریشن کیا۔ جس کے دوران 18ملزما ن کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان میں سے 10غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 5 عدد 30 بور پستول، 2عدد 9 ایم ایم پستول، 3 عدد 12 بور گن، 1 عدد ایم فور رائفل، مختلف نوعیت کا ایمونیشن، 500 گرام کرسٹل اور50پیکٹ چھالیہ بھی برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رینجرز ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، ایسے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔