اسلام آباد میں دفعہ 144 کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پیر کے روز درخواست پر سماعت کریں گے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی دارالحکومت میں نافذ دفعہ 144 کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 قانون پرامن احتجاج روکنے کےلیے غیرآئینی قانون ہے۔
مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات روکنے کیلیے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد عمر کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا جس پر پیر کے روز جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔