اُس سہانی گھڑی۔۔۔۔

ستم زدوں کے دُکھی دلوں میں؛<br /> عجب مسرت سی جاگ اٹھی ہے


Muhammad Usman Jami October 09, 2022
ستم زدوں کے دُکھی دلوں میں عجب مسرت سی جاگ اٹھی ہے۔ فوٹو: فائل

ہوائیں خوشبُو بنی ہوئی ہیں
اندھیرے سہمے سے لگ رہے ہیں
اُجالوں کی ہمتیں بڑھی ہیں


ستم زدوں کے دُکھی دلوں میں
عجب مسرت سی جاگ اٹھی ہے


غلام حیرت زدہ
''یکایک یہ تازیانوں کے سب نشانوں
سے اٹھتی ٹیسیں ٹھہر گئی ہیں''


ہے آج ششدر ہر ایک بیٹی
وہ سوچتی ہے
''یہ دل میں اترا قرار کیسا؟
یہ کیسی ہیں ساعتیں جو مجھ میں
سکون بن کر اتر گئی ہیں''


جہالتوں پہ ہے خوف طاری
اور علم کا حوصلہ بڑھا ہے


بشارتوں پر نظر جمائے
وہ بوڑھے اور پُروقار عالِم
صحیفے پڑھنے میں منہمک تھے
نہ جانے کیا منکشف ہُوا ہے
کہ چونک اٹھے ہیں


کوئی مقدس کتاب رکھ کر
نظر اٹھاکر
دمکتی آنکھوں میں مسکراکر
ہے خود سے گویا
''سبھی علامات کہہ رہی ہیں
وہ (ﷺ) آگئے ہیں''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں