پہلی سہ ماہی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 23 فیصد کمی

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 4 فیصد نمو، جفت سازی میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا


APP October 09, 2022
ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 4 فیصد نمو، جفت سازی میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2022 تک 4.49ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ جوگزشتہ اسی مدت کے مقابلہ میں 23 فیصدکم ہے۔ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر22 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.160 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصدکم ہے، ستمبرمیں 0.628 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی۔

گزشتہ ستمبرمیں 0.804 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر30 فیصدکی کمی ریکارڈ، پہلی سہ ماہی میں1.460 ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی، 0.983ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ جوگزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 23 فیصدکم ہے۔

علاوہ ازیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

آپٹما کی طرف سے جاری کردہ عبوری اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں 4.62ارب ڈالرمالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.42 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ علاوہ ازیں جفت سازی کی قومی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2022ء کے دوران جفت سازی صنعت کی برآمدات 32.393 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں برآمدات کا حجم 26.791 ملین ڈالر رہا تھا۔ پہلے دو ماہ کے دوران جفت سازی کی قومی صنعت کی برآمدات میں 5.602 ملین ڈالر کا نمایاںاضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں