افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے 042 فیصد اضافہ

آلو، پیاز، ٹماٹر، کیلے، دودھ، دہی، چینی اور ایل پی جی سمیت 17 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، پی بی ایس


Business Desk March 23, 2014
7 اشیا کی قیمتوں میں کمی،29 اشیا کے نرخوں میں استحکام رہا، بیورو شماریات۔ فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.42 اور سالانہ بنیادوں پر 10.76 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 20 مارچ 2014 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی سطح 212.62 رہی جو ایک ہفتے قبل یعنی 13مارچ کو 211.74 اور ایک سال قبل یعنی21 مارچ 2013 کو191.97 تک دیکھی گئی تھی، اس طرح ایک ہفتے میں افراط زرکی شرح میں 0.42 اور ایک سال کے دوران 10.76 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران آلو، پیاز اور ٹماٹر سمیت 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 29 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں 13.07، آلو 4.44، کیلے3.11، پیاز2.75، ایل پی جی کی اوسط قیمتوں میں 2.35 فیصد ہوا جبکہ دال مونگ، تیار چائے، آٹے، لہسن، زندہ مرغی، چینی، تازہ دودھ، دہی، انرجی سیور، گھی (کھلا)، تیل (ٹن) اور گندم کی اوسط قیمتوں میں 0.03 فیصد سے 0.97 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ کمی انڈے کی اوسط قیمتوں میں 1.77فیصد، دال چنا 1.12، گڑ0.79، دال مسور0.26، جلانے کی لکڑی 0.26، دال ماش 0.06اور سرخ مرچ پسی ہوئی کی قیمتوں میں 0.06 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ بوجھ 8 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں پر 0.51 فیصد ہوا جبکہ 12ہزار تک آمدنی والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد، 18 ہزار ماہانہ کمانے والوں کے لیے 0.46 فیصد، 35ہزار آمدن والے طبقے کے لیے 0.43 فیصد اور 35ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں