پشاور ایئرپورٹ سے جعلی دستاویز پر سفر کرنے والا نائیجیرین شہری گرفتار

ملزم نجی ایئرلائن کے ذریعے پشاور سے دوحا جارہا تھا


عمر فاروق October 09, 2022
فوٹو ایکسپریس

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے نائیجیرین مسافر کو عین وقت پر آف لوڈ کردیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے سنڈے ایمانل نامی نائیجیرین شہری کے ایمرجنسی پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش کی، پشاور: ملزم بین الاقوامی ائیر لائن کی پرواز سے پشاور سے دوحا جارہا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں