تجارتی خسارےکی بڑی وجہ عالمی کسادبازاری ہے مخدوم امین فہیم

ٹریڈ ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے کلیدی عہدوں پر ایڈ ہاک تقرریاں حکومتی طریقہ کار کا حصہ ہیں، مخدوم امین فہیم


Express News September 14, 2012
مخدوم امین فہیم نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے پاکستان کی برآمدات کے ساتھ سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا. فوٹو: فائل

وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم نے کہا کہ تجارتی خسارے کی سب سے بڑی وجہ عالمی کساد بازاری ہے۔


ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ''ایکسپو پاکستان نمائش2012 ''کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا اپنے ممالک کے اسٹال کے ساتھ مختلف ممالک کے تجارتی وفود اس نمائش میں شرکت کریں گے۔


مخدوم امین فہیم نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے پاکستان کی برآمدات کے ساتھ سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹریڈ ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے کلیدی عہدوں پر ایڈ ہاک تقرریاں حکومتی طریقہ کار کا حصہ ہیں۔ نمائش 4سے7 اکتوبرتک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں