نیشنل بینک میں قرعہ اندازی سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے 25 ملازمین کا انتخاب
قرعہ اندازی کے تحت گریڈ 1 تک کے 10 افسران اور 10 کلریکل ونان کلریکل ملازمین کا انتخاب کیا گیا
نیشنل بینک آف پاکستان نے 25 ملازمین کو بینک کے اخراجات پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے بھیجنے کے لیے حج 2014 قرعہ اندازی کی جس کے تحت نائب صدر تک کے 5 ایگزیکٹوز، گریڈ 1 تک کے 10 افسران اور 10 کلریکل ونان کلریکل ملازمین کا انتخاب کرنا تھا۔
نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سیداقبال اشرف نے حج قرعہ اندازی تقریب کی صدارت کی، اس موقع پر چیف ہیومین ریسورسز مینجمنٹ گروپ کوثراقبال ملک، چیف لاجسٹک سپورٹ اینڈ انجینئرنگ گروپ محمد زبیر، چیف گلوبل ہوم ریمیٹینسز مینجمنٹ گروپ خالد بن شاہین، چیف اوورسیزبینکنگ گروپ ناصر حسین، ای وی پی (گروپ چیف کریڈٹ مینجمنٹ گروپ) وجاہت حسین بقائی، ای وی پی (ڈویژنل ہیڈ آپریشنز گروپ) محسن فرقان، ایس وی پی (ونگ ہیڈ آئی آر ڈبلیو، پی اینڈ آئی آرڈی، ایچ آرایم اینڈ اے جی، ایچ او محمدنعیم انصاری، سی بی اے یونین کے نمائندے سیدجہانگیر (سیکریٹری جنرل) مرزا ریحان بیگ (چیئرمین) اور آفیسرزنمائندے محسن جمیل (سیکریٹری جنرل این بی پی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، ہیڈآفس) بھی موجود تھے، یونینز کے دیگر نمائندوں اور بینک ایمپلائز کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر بینک کے صدر نے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے خوش نصیب 25 ملازمین کو مبارک باد دی۔