سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ کا مثالی منصوبہ بنانا چاہتے ہیں چین

چین پاکستان کے ساتھ مل کر مشترکہ مفادات کے اصول کی بنیاد پر باہمی سودمند تعاون کو گہرائی تک لانا چاہتا ہے،ماو نینگ


این این آئی October 11, 2022
چین پاکستان کے ساتھ مل کر مشترکہ مفادات کے اصول کی بنیاد پر باہمی سودمند تعاون کو گہرائی تک لانا چاہتا ہے،ماو نینگ۔ فوٹو: فائل

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری ''دی بیلٹ اینڈ روڈ'' کے تحت اہم منصوبہ ہے اور نئے عہد میں چین پاک تعاون کا مثالی منصوبہ بھی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی اور اس حوالے سے تیز ترین پیش رفت ہوئی ہے،اس سے نہ صرف پاکستان کیلیے شفاف، پائیدار اور بہترین توانائی فراہم کی گئی ہے بلکہ مقامی معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں کردار سمیت ملازمت کے متعدد مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں، جسے پاکستانی حکومت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی نے بھرپور سراہا ہے۔

ماو نینگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر جامع مشاورت، تعمیری شراکت، مشترکہ مفادات کے اصول کی بنیاد پر باہمی سودمند تعاون کو گہرائی تک لانا چاہتا ہے اور سی پیک کو '' دی بیلٹ اینڈ روڈ''کا مثالی منصوبہ بنانا چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں