ڈیڈ لائن گزر گئی پاکستان کا ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلیوں سے گریز

بغیر کوئی وجہ بتائے کسی بھی پلیئر کو تبدیل کرنے کیلیے آخری تاریخ 9اکتوبر مقرر کی گئی تھی


Abbas Raza October 11, 2022
بغیر کوئی وجہ بتائے کسی بھی پلیئر کو تبدیل کرنے کیلیے آخری تاریخ 9اکتوبر مقرر کی گئی تھی (فوٹو: ٹوئٹر)

ڈیڈ لائن گزر گئی لہٰذا پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلیوں سے گریز کیا ہے۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلیوں سے گریز کیا ہے جب کہ بغیر کوئی وجہ بتائے کسی بھی پلیئر کو تبدیل کرنے کیلیے آخری تاریخ 9اکتوبر مقرر کی گئی تھی۔

مڈل آرڈر میں مسائل کے باوجود پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے کوئی تبدیلی ضروری نہیں سمجھی، اب کسی بھی پلیئر کو ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بغیر تبدیل نہیں کیا جاسکے گا،انجری سمیت کسی کو بھی تبدیل کرنے کی وجہ بتانا ہوگی۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ میں فٹنس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں،ریزرو میں شامل فخرزمان بھی وہیں زیر علاج ہیں،اسکواڈ میں موجود نسیم شاہ اور محمد حسنین میچ فٹنس حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں، دونوں ابھی تک نیوزی لینڈ میں جاری ٹرائنگولر سیریز کا کوئی میچ نہیں کھیل پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔