ترسیلات زر میں 63 فیصدکمی ستمبر میں 24 ارب ڈالر آئے

سعودیہ سے 616.6 ملین، امارات 474.3، برطانیہ 307.8 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول


APP/Business Reporter October 12, 2022
پی ایس اوکی پٹرولیم فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد کمی ریکارڈ، اسٹیٹ بینک (فوٹو : فائل)

سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر6.3 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے ستمبر تک اوورسیزپاکستانیوں کی مالی سال 23ء کی ترسیلات زرکاحجم 7.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد کم ہیں، ستمبر 2022 کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.4 ارب ڈالر موصول ہوئے جو اگست کے مقابلہ میں 10.5 فیصد اور گزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 12.3 فیصد کم ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں سعودی عرب سے 616.6 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 474.3 ملین ڈالر، برطانیہ 307.8 ملین ڈالر اور امریکا سے 268.1 ملین ڈالر کی ترسیلات زرریکارڈکی گئیں۔

دریں اثنا پاکستان اسٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے مہینے میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 806000 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں