عمران خان کے قانونی گرفت میں آنے سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی وزیراطلاعات
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ”سکیورٹی تھریٹ“ فارن فنڈڈ فتنہ اور فراڈ ہے، مریم اونگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو سکیورٹی تھریٹ صرف فارن فنڈڈ ایبسولوٹلی فراڈ فتنہ سے ہے، اب خوشحالی صرف اس کے قانون کی گرفت میں آنے سے ہی آئے گی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ذمہ داری واقعی عمران نیازی کی تھی لیکن حکمرانی بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے پاس تھی۔ آدھی پاور کے ساتھ ملک کو لوٹنے کا یہ عالم ہے، پوری مل جاتی تو اللہ ہی حافظ تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آدھی پاور کے ساتھ ملکی مفاد کے ساتھ کھیلا، غلط اور صحیح کی فکر نہ کرتے ہوئے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے چالیں چلیں، خدانخواستہ انہیں پوری پاور مل جاتی تو ملک کا کیا ہوتا؟
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پاس آدھی پاور تھی اور حکمرانی نہیں تھی تو چار سال کیوں نہیں بتایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پوری پاور کو سیاسی مخالفین کے خلاف اپنے سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے نے کہا کہ عمران خان نے آدھی پاور کے ساتھ توشہ خانہ کو لوٹا، آدھی پاور کے ساتھ غیر قانونی فارن فنڈنگ لی، کشمیر کا سودا کیا، ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا "سکیورٹی تھریٹ" فارن فنڈڈ فتنہ اور فراڈ ہے۔