راولپنڈی میں نوجوان پر سرعام تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
سی پی او راولپنڈی نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد اور ناروا سلوک میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں محنت کش بچے پر موٹرسائیکل میکنک کا سر عام تشدد وبدسلوکی ، تشدد و بدسلوکی ویڈیومنظر عام پر آنے پر سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے میں موٹرسائیکل مکینک کی دکان پر مکینک ( استاد) کی جانب سے کام کرنے کے دوران چودہ سالہ بچے کو سرعام کان پکڑوا کر مرغا بنانے اور ڈرانے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل مکینک استاد اپنے شاگرد بچے کو دکان کے سامنے کان پکڑوا کر مرغا بنایا اور کان چھوڑ کر برداشت نہ کرنے پر کھڑا ہونے کی کوشش پر اُسے گرد سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا کر دوبارہ مرغا بنادیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے بچے سے بدسلوکی اور تشددد کا نوٹس لیا اور ایس پی راول ڈویژن کو ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کیں، جس پر پولیس نے موٹرسائیکل میکنک کی دکان کا سراغ لگا کر ساجد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کا کہناتھا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے،ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔