کراچی میں چھینا گیا موبائل قطر پہنچ گیا ڈاکوؤں کی سیلفیاں وائرل

موبائل فون سے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو مالک کے گوکل آئی ڈی پر لوڈ ہوگئیں، ملزمان قطر میں ہیں


Munawar Khan October 14, 2022
فوٹو ایکسپریس

ٹیکنالوجی سے ناآشنا ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا ، موبائل فون سے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو موبائل فون کے مالک کے گوکل آئی ڈی پر لوڈ ہوگئیں جس میں دکھائی دینے والے ڈاکوؤں کو دکاندار نے بھی شناخت کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈکیتی کرنے والے 2 ڈاکو غیر ملکی ایئر لائن سے قطر روانہ ہوئے تو ملزمان نے جہاز میں بیٹھ کر لینڈنگ کے موقع پر چھینے گئے موبائل فون سے ویڈیو اور جہاز کے اندر اور ایئر پورٹ پر سیفلیاں بھی بنائیں۔

دونوں ڈاکوؤں ںے رواں سال 3 اگست کو بہادر آباد میں قائم دکان سے گھڑیاں ، پرفیومز اور 2 موبائل فون چھینے تھے جبکہ واردات کی فوٹیج میں بھی ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت دکان میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دکاندار نے گوگل آئی ڈی پر آنے والی تصاویر سے ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا اور ملزمان کی واضح تصاریر پولیس کو بھی فراہم کر دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں