پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین 3 کروڑ سے بڑھ گئے جرمن کمپنی

صارفین کی تعداد میں اضافہ ملک میں ای کامرس مارکیٹنگ کے روشن مستقبل کا ثبوت ہے، منیجنگ ڈائریکٹر کارموڈی


آن لائن March 24, 2014
صارفین کی تعداد میں اضافہ ملک میں ای کامرس مارکیٹنگ کے روشن مستقبل کا ثبوت ہے، اظہرعلی۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں ای کامرس مارکیٹنگ کے روشن مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمن آن لائن کمپنی کارموڈی نے رواں سال کی ابتدا سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے جسے مختصرسے دورانیے میں زبردست پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بات کارموڈی کے منیجنگ ڈائریکٹر اظہار علی نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی ومعاشی سمیت دیگر چیلنجز کے باوجود انٹرنیٹ استعمال کنندگان کی تعداد میں بتدریج اضافے کا رحجان غالب ہے جو فی الوقت 3کروڑ استعمال کنندگان سے تجاوز کرگیا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کنندگان میں بتدریج اضافہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان میں ای کامرس مارکیٹنگ کا مستقبل روشن ہے۔ کارموڈی جودنیا کے 50ممالک میں خدمات انجام دینے والے جرمنی کے راکٹ انٹرنیٹ کمپنی کاذیلی ادارہ ہے پاکستان میں موٹر سائیکلز اور دیگر کمرشل وہیکلز کی آن لائن خرید و فروخت کے ایک پورٹل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہے اور اس کمپنی نے پاکستان بھر میں ابتدائی طور پر 200افراد کو روزگار فراہم کیا ہوا ہے۔

کارموڈی کے پاکستان میں اپنے آپریشن کے آغاز کے صرف ابتدائی 2ماہ کے دوران 7000سے زائد پاکستانی صارفین نے آن لائن سسٹم سے استفادہ کیا جبکہ 600سے زائد کارڈیلرز نے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلیے کارموڈی پورٹل میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ اظہار علی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کارموڈی نے پاکستانی مارکیٹ میں چونکہ صرف وہیکلز کو فوکس کیا ہوا ہے اس لیے یہاں کی مارکیٹ میں ہم کسی کو بھی اپنا حریف تصورنہیں کرتے بلکہ صارفین کے اعتماد واطمینان کو ترجیح دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ صارفین کی جانب سے خرید و فروخت کیلیے ویب سائٹ پررجسٹرڈ ہونیوالی گاڑیوں کی پہلے کار موڈی انتظامیہ تصدیق کرتی ہے اور بعدازاں کسٹمرز سے انکی دیگرتفصیلات حاصل کرکے ویب سائٹ پر جاری کی جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں