اکتوبر کے لیے ایل این جی سستی نوٹیفکیشن جاری

سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے


این این آئی October 18, 2022
سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے (فوٹو : فائل)

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے ایل این جی سستی کردی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں