وزیر اعلی نے سندھ بلدیاتی ترمیمی مسودے کی منظوری دے دی

بلدیاتی ترامیم چند روز میں بلدیاتی آرڈیننس کے ذریعے نافد العمل ہونگی


امتیاز مغیری October 18, 2022
فوٹو: فائل

وزیر اعلی نے سندھ بلدیاتی ترمیمی مسودے کی منظوری دے دی صوبے میں بلدیاتی ترامیم چند روز میں بلدیاتی آرڈیننس کے ذریعے نافد العمل ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بلدیاتی ترمیمی مسودہ منظور کردیا ہے،سندھ بلدیاتی بل کی ترامیم فوری نافد کرنے کے لئے آرڈیننس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سندھ حکومت نے گورنر سندھ کو آرڈیننس ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بل میں مزید ترامیم کرکے مسودہ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

بلدیاتی ترامیمی بل کے تحت کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین میئر کراچی ہوگا،مجوزہ ترامیم بل کے مطابق حیدرآباد ،سکھر لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیزکےچیئرمین ان شہروں کےمیئر ہونگے۔

میئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ایکس آفیشیو چیئرمین ہوگا،سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی قانون کا آرڈیننس چند روز میں گورنر کی منظوری کےبعد نافذ العمل ہوگا،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں میئر کراچی کو نمائندگی دی جائےگی۔

تفصیلات ک مطابق سندھ میں پہلی مرتبہ صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا فارمولہ تبدیل کیا گیا ہے،صوبائی فنانس کمیشن میں یوسی چیئرمین،ٹاون کمیٹی چیئرمین اور ٹاون میونسپل کارپوریشن کا چیئرمین بھی شامل ہے۔

میئر کےحلف اٹھانےکے30روز میں صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دیاجائےگا، صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ فارمولے میں ٹیکس وصولی کو بھی بنیاد بنایاگیاہے،قابل تقسیم صوبائی محاصل پول سے10فیصد فنڈ ٹیکس وصولی کی بنیاد پر دئیےجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں