گندم بیج کی شیئرنگ بیسز پر فراہمی منصوبہ پنجاب کا انکار

وفاقی حکومت این ڈی ایم اے کے ذریعے سندھ، بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیج تقسیم کریگی


حسیب حنیف October 19, 2022
حکومت 7 ارب کے گندم بیج سندھ میں اور 75 ہزار بیج کے بیگ بلوچستان میں تقسیم کرے گی۔ فوٹو فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں شیئرنگ بیسز پرگندم کے بیج فراہمی کے منصوبے میں شراکت سے صوبہ پنجاب نے انکار کر دیا۔


ایکسپریس کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں گندم کی کاشت کے لیے بیج فراہمی کے منصوبے کو حتمی شکل دے چکی ہے اس منصوبے کے تحت وفاق اور صوبائی حکومت مل کر شیئرنگ کی بنیاد پر کاشتکاروں کو گندم کے بیج فراہم کریں گے، گندم کے بیج فراہمی کا مقصد سیلاب زدہ علاقوں میں کاشت کاروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

بیج فراہمی کے منصوبے کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے 7 ارب روپے کے بیج تقسیم کیے جائیں گے جبکہ سندھ کی جانب سے 8 ارب کے گندم بیج کے بیگ تقسیم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں حکومت سندھ کی جانب سے 20 لاکھ گندم کے بیج کے بیگ تقسیم کیے جائیں گے اور وفاق کی جانب سے سندھ میں 8 لاکھ بیگ تقسیم کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں