سندھ کی سرکاری 8 یونیورسٹیز فنانس ڈائریکٹر کے بغیر چلائے جانے کا انکشاف

ڈائریکٹرز فنانس کی مدت پوری ہونے کے باوجود نئے ڈائریکٹرز کی تاحال تقرری عمل میں نہیں لائی جاسکی


عائشہ خان October 20, 2022
فوٹو فائل

سندھ کی 8 جامعات میں ڈائریکٹرز فنانس کی مدت پوری ہونے کے باوجود نئے ڈائریکٹرز کی تاحال تقرری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ نئے ڈائریکٹرز فائنانس تعینات کرنے کے بجائے تعینات ڈائریکٹرز کو کام جاری رکھنے کے حکم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے سندھ کی 8 جامعات کے ڈائریکٹر فنانس کو نوٹیفکیشن جاری کیا جن میں جامعہ کراچی ، شھید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنس اینڈ اینیملز سکرنڈ ، داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی ، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جان، شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیرپور، پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین شھید بے نظیر آباد ، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو شامل ہیں۔

ان تمام جامعات کے ڈائریکٹر فائنانس کو وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق تاحال کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نئے ڈائریکٹرز فائنانس کی تقرری ہونے تک موجودہ ڈائریکٹر فائنانس کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں