پشاور میں لیڈی ہیلتھ ورکرکاقتل سفاکیت ہے الطاف حسین

اس قبل بھی کئی شہروں میں انسداد پولیو ورکرز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے،حکومت نوٹس لے


Express Desk March 25, 2014
اس قبل بھی کئی شہروں میں انسداد پولیو ورکرز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے،حکومت نوٹس لے. فوٹو: فائل

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں لیڈی ہیلتھ ورکرکے اغوا اور بہیمانہ قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو کھلی بربر یت اورسفاکیت قرار دیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اس سے قبل بھی پشاور ،کراچی اور مختلف شہروں میں کئی پولیو ورکرز کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے اور اب پشاور میں ایک اور خاتون پولیو ورکرکواغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ الطاف حسین نے لیڈی ہیلتھ ورکرکے اغوا اور قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے معصوم بچوں کو پولیو او ردیگر بیماریوں سے بچا ؤ کے لیے علاقہ علاقہ جاکر بچوں کو ویکسین پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز در اصل جہاد کررہی ہیں اور جوسفاک اور درندہ صفت عناصران لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اپنی دہشت گردی کانشانہ بنا رہے ہیں ۔

وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ، لہٰذا وفاقی حکوت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔ الطاف حسین نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاورمیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے اغوا اور سفاکانہ قتل میںملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں