دبئی میں روسی شہری پراپرٹی کے سب سے بڑے خریدار پاکستان کا ساتواں نمبر

خریداروں کے طور پر انھوں نے انڈین، برطانوی اور اطالوی سرمایہ کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے


Monitoring Desk October 22, 2022
خریداروں کے طور پر انھوں نے انڈین، برطانوی اور اطالوی سرمایہ کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے (فوٹو فائل)

روسی شہری دبئی میں پراپرٹی کے سب سے بڑے خریدار ہیں جب کہ خریداروں میں پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق روسی شہری دبئی کی مارکیٹ میں جائیداد کے سب سے بڑے خریدار کے طور پر سامنے آئے ہیں، خریداروں کے طور پر انھوں نے انڈین، برطانوی اور اطالوی سرمایہ کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بروکریج فرم بیٹر ہومز کی طرف سے جاری کردہ 2022 کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسیوں کے بعد برطانیہ، انڈیا، جرمنی، فرانس، امریکا، پاکستان، لبنان، کینیڈا اور رومانیہ کے سرمایہ کار آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں