سونے کی قیمت میں بڑی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کا اضافہ ہوا


Business Reporter October 22, 2022
فوٹو: فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000روپے اور 858روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کے اضافے سے 1658 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود ملک سطح پر سونے کی قیمتوں میں بالترتیب کمی واقع ہوئی۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 146400روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 125514روپے کی سطح پر آگئی۔

ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 1580روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8.56روپے کی کمی سے 1354.60روپے کی سطح پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں