ایم ڈی کیٹ کے طالبا کیلیے امتحانی مراکز تبدیل کرنے کی سہولت کا آغاز

پاکستان میڈیکل کمیشن نے پورٹل کا آغاز کردیا، طالب علم صوبائی امتحانی مراکز تبدیل کرواسکیں گے


رضیہ خان October 28, 2022
فوٹو فائل

پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے صوبائی مراکز کو تبدیل کرنے کے خواہشمند اسٹوڈنٹس کے لئے رجسٹریشن پورٹل کھول دیا گیا ہے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام طالب علم جو ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے صوبائی مراکز کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں فوری طور پر پورٹل پر رجسٹریشن کرواکے درخواست بھیج دیں۔

اس پورٹل پر طالب علموں کو امتحانی مرکز ایک بار تبدیل کرنے کی اجازت ہوگی۔ پی ایم سی ایم ڈی کیٹ امتحان کا رجسٹریشن پورٹل مورخہ 29 اکتوبر سے 2 نومبر 2022 رات 12 بجے تک کھولا جائے گا۔ مجاز اتھارٹی نے یہ فیصلہ طلباء کو ان کے اپنے صوبوں میں امتحان دینے اور ان کے وسیع تر مفاد کے لیے کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں