کراچی میں ماموں بھانجے پر مشتمل 7 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

گینگ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں وارداتیں  کرتا تھا، گینگ کے تمام افراد رشتے دار اور تعلق جنوبی پنجاب سے ہے، پولیس


Raheel Salman October 28, 2022
(فوٹو فائل)

شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹائون پولیس نے ماموں بھانجے پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او اتحاد ٹائون انسپکٹر غلام رسول ارباب نے بتایا کہ ماموں بھانجا گینگ کافی عرصے سے سرگرم تھا اور پولیس کو اس کی تلاش میں تھی ، ملزمان نے شیرشاہ ، بلدیہ ٹاؤن ، مدینہ کالونی ، اورنگی ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتیاں کی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام سات ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں جن میں ماموں بھانجا بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے پانچ پستول ، چھ موٹر سائیکلیں اور سترہ موبائل فون کے علاوہ دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ماموں کے گھر ڈکیتی کرنے والی بھانجی ساتھی سمیت گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد واعظ ، زاہد اسماعیل ، ساجد ، طحہ ، عمران ، اظہر اور عمیر کے ناموں سے ہوئی، جن کا آبائی تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور یہ بلدیہ کے علاقے قائم خانی کالونی میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھے۔

ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ، پولیس ملزمان سے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں