قابل اعتراض تصاویر سے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے سوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کیں


آفتاب خان October 29, 2022
فوٹو ایکسپریس

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے سوشل میڈیا پرقابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل کراچی نے کامیاب چھاپے کے دوران ملزم فتح علی خان کو گرفتار کر لیا، ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث تھا۔

ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا،ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،اس حوالے سےمزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں