گلگت میں مارخور کے شکار کیلیے 3 کروڑ 71 لاکھ 86 ہزار روپے کی بولی

شکارسے حاصل آمدنی کا85 فیصدحصہ شکارکے مقام سے ملحقہ کمیونٹی کودیا جاتاہے، 15فیصد حصہ قومی خزانے میں جمع ہوتا ہے،ترجمان


این این آئی October 30, 2022
شکارسے حاصل آمدنی کا85 فیصدحصہ شکارکے مقام سے ملحقہ کمیونٹی کودیا جاتاہے، 15فیصد حصہ قومی خزانے میں جمع ہوتا ہے،ترجمان۔ فوٹو: فائل

گلگت میں استور مارخور کے شکار کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔

ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق استور مارخور کے شکار کیلیے جی بی کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی گئی جس کی قیمت 3 کروڑ 71 لاکھ 86 ہزار روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق شکار سے حاصل آمدنی کا 85 فیصد حصہ شکار کے مقام سے ملحقہ کمیونٹی کو دیا جاتا ہے، 15 فیصد حصہ قومی خزانے میں جمع ہوتا ہے۔ گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ لائسنس کی نیلامی میں مقامی، ملکی اور غیر ملکی آٹ فٹرز نے حصہ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں