پنجاب کانسٹیبلری نےمظاہرین کومنتشر کرنے کےلئے جدیدسامان مانگ لیا

سات ہزار755انسوگیس شیل،چارہزار858آنسوبندوقیں اورساڑھے 10ہزار ربڑ کی گولیاں اپنی مدت پوری کرچکیں،پولیس حکام


نعمان شیخ October 31, 2022
فوٹو: فائل

پنجاب کانسٹیبلری نے مظاہرین کومنتشر کرنے کےلئے جدیدسامان فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سات ہزار755انسوگیس شیل،چارہزار858آنسوبندوقیں اورساڑھے 10ہزار ربڑ کی گولیاں اپنی مدت پوری کرچکی ہیں،امن وعامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے مطلوبہ سامان مظاہرین پر استعمال نہ کیا جائے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مطلوبہ سامان ٹریننگ ونگ کو بھجوا دیا جائے تاکہ اہلکاروں کی تربیت کے دوران کام آسکے،مدت معیاد پوری کرنے والے سامان کی جگہ نیا سامان فراہم کیا جائے۔

آئی جی پنجاب نے متعلقہ افسران کو پنجاب کانسٹیبلری کی تجاویز کے حوالے سے عملدرآمد کرکے رابطہ کرنے کاحکم دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سامان کی حالت دیکھ کرفیصلہ کیا جائے گا کہ سامان ٹریننگ برانچ کو بھجوایا جائے یاضائع کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں