پاسپورٹ کے حصول کیلئے آن لائن فیس ادائیگی کا آغاز

آن لائن فیس پاسپورٹ فیس آسان کے نام سے سے متعارف ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کرکے کی جاسکتی ہے


آفتاب خان November 01, 2022
فوٹو: فائل

کراچی میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت کا آغا ز ہو گیا ہے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہریوں کو فیس ادائیگی کے دوران بینک کی لمبی لائن میں نہیں لگنا پڑے گا،پاسپورٹ دفاتر اور متعلقہ قومی بینک کی برانچوں میں درخواست گزاروں کی رہنمائی کے لئے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

درخواست گزاروں نے بذریعہ موبائل ایپ اورویب پورٹل آن لائن فیس ادائیگی شروع کردی ہے۔

شہری آن لائن فیس ادائیگی کے لئے پاسپورٹ فیس آسان کے نام سے سے متعارف ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں،ایپ میں فیس ادائیگی کے لئے تمام مراحل کا سہل طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری بینک کی لمبی لائنوں میں لگنے کے بجائے گھر بیٹھے فیس ادائیگی کے بعد اپنی تصویر اورکوائف اندراج پر مبنی کارروائی مکمل کراسکتے ہیں۔
بذریعہ ایپ فیس ادائیگی ابتدائی طور پرراولپنڈی، اسلام آباد اورلاہورمیں متعارف کرائی گئی تھی،ایپ کے ذریعے بینک اکاونٹ،اے ٹی ایم،جازکیش،ایزی پیسہ،ون لنک کے ذریعے فیس کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

آن لائن فیس ادائیگی نا قابل واپسی اور ناقابل انتقال قرار دی گئی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں