لاہور داماد نے ساس کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا

داماد بیٹی کی وفات کے بعد مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور انکار پر زبردستی زیادتی کرکے آگ لگادی، زخمی خاتون


سید مشرف شاہ November 03, 2022
پولیس نے ملزم محمود کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا

صوبائی دارالحکومت میں داماد نے اپنی ساس کو مبینہ زیادتی کے بعد آگ لگادی۔

شیراکوٹ تھانے کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کے بعد زخمی 40 سالہ خاتون شازیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ داماد بیٹی کی وفات کے بعد مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور میرے انکار پر زبردستی زیادتی کی اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے داماد محمود کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ایس ڈی پی او نواں کوٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی۔ ملزم کے خلاف درج مقدمے میں مبینہ زیادتی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس ٹیم نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمود کو گرفتار کیا۔

ایس ایچ او شیراکوٹ سید تیمور کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ خواتین سے زیادتی وہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔