محکمہ تعلیم سندھ نے گھوسٹ اساتذہ اور ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا

ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں، محکمہ تعلیم سندھ


عائشہ خان November 03, 2022
فوٹو فائل

محکمہ تعلیم سندھ نے 8 ماہ سے غیر حاضر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم نے 8 ماہ سے مستقبل غیر حاضر اساتذہ اور ملازمین کیخلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 79 ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے گھوسٹ ملازمین کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 79 ملازمین کو معطل کیا گیا جبکہ گھوسٹ ملازمین میں 8 ہائر اسکول ٹیچرز، 8 جونیئر اسکول ٹیچرز ، دس پرائمری ٹیچرز، 4 سندھی ٹیچرز، 2 ہیڈ ماسٹرسمیت غیر تدریسی عملہ جس میں اسکول کے کلرک، آفس اسسٹنٹ اور پیون شامل ہیں۔

تمام ملازمین کا تعلق کراچی کے مختلف سرکاری اسکولوں سے ہے، ملازمین اسکول نہیں جاتے تھے اور گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں