دوست محمد مزاری 48 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا
سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے دادا کی نماز جنازہ کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، جیل حکام
سابق صوبائی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو 48 گھنٹے کے لیے پیرول پر کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل حکام نے بتایا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے دادا کی نماز جنازہ کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، ڈپٹی کمشنرکے حکم پر دوست مزاری کو کیمپ جیل سے رہائی دے دی گئی۔
جیل حکام نے بتایا ہے کہ انہیں لاہور پولیس کے خصوصی اسکواڈ کی نگرانی میں کیمپ جیل سے روانہ کیا گیا، دوست محمد مزاری 48 گھنٹے ختم ہونے سے پہلے جیل رپورٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔