کابینہ نے تیل کمپنیوں کا مارجن 63 فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی

مارجن میں اضافہ مالی گنجائش، وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہو گا


Monitoring Desk November 07, 2022
مارجن میں اضافہ مالی گنجائش، وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہو گا۔ فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نے تیل کمپنیوں کا مارجن 63 فیصد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق مہنگائی سے لاگت بڑھنے اور دیگر وجوہات کی بنا پر تیل کمپنیاں ایک عرصہ سے مارجن میں آٹھ روپے پچاسی پیسے فی لٹر اضافے کا مطالبہ کر رہی تھیں تاہم وفاقی کابینہ نے مارجن میں چھ روپے فی لٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔

کابینہ نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر تیل کمپنیوں کا مارجن 3 روپے 68 پیسے بڑھا کر چھ روپے کرنے کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیل کمپنیوں کے مارجن میں اضافہ مالی گنجائش اور وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہو گا۔ شہری پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ برداشت کریں گے۔

اتحادی حکومت نے رواں سال اگست میں پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلر مارجن سات روپے فی لٹر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں