پاکستان ریلویز 14 ٹرینوں کا کمرشل انتظام نجی پارٹیز کے حوالے

ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا بنیادی مقصد مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم اور محکمہ کے لیے زیادہ آمدنی پیدا کرنا ہے، حکام


APP November 07, 2022
ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا بنیادی مقصد مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم اور محکمہ کے لیے زیادہ آمدنی پیدا کرنا ہے، حکام۔ فوٹو : فائل

پاکستان ریلویز نے 14 ٹرینوں کے کمرشل انتظام و انصرام کو نجی پارٹیز کے حوالے کر دیا۔

پاکستان ریلویز نے منصفانہ اور شفاف بولی کے عمل کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 14 ٹرینوں کے کمرشل انتظام و انصرام کو نجی پارٹیز کے حوالے کر دیا۔


وزارت ریلویز حکام نے بتایا کہ ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا بنیادی مقصد مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم اور محکمہ کے لیے زیادہ آمدنی پیدا کرنا ہے۔

پاکستان ریلوے نے جن ٹرینوں کی نجکاری کی ان میں مہر، فرید، فیض احمد فیض، مہران، سرسید، بدر، غوری، میانوالی، موہنجوداڑو، تھل، تیزگام، سبک خرم، راول اور راوی ایکسپریس شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں