مہمندباجوڑ اور خیبر میں پی ڈبلیو ڈی کے پراجیکٹس میں بے ضابطگیاں

قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ نے ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی


حسیب حنیف November 08, 2022
قائمہ کمیٹی ہا ئوسنگ نے ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے دور میں قبائلی اضلاع ڈسٹرکٹ مہمند ، باجوڑ اور خیبرمیں پی ڈبلیو ڈی کے پراجیکٹس میں کروڑوں کی مبینہ بے ضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے۔

سینیٹر ہلال الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے48 کروڑ کا ٹینڈر کھولا گیا اور ایک دن بعد ورک آڈرر جاری کر دیا گیا،سینیٹرسیف اللہ ابڑو نے کہا کہ اتنی جلدی ٹینڈر ،ورک آڈر اور فنڈز ریلیز ہوئے اتنی جلدی تو ہیلی کاپٹر میں بھی چلیں تو کام نہیں ہوتا،قائمہ کمیٹی ہاسنگ نے ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سیفران کے چیئرمین سینیٹر ہلال الرحمن نے انکوائری کیلیے نیب کو بھی لیٹر لکھ دیا۔

ہلال الرحمن نے کہاکہ آپ کے پاس تیس مارچ کو فنڈ آئے اور تین اپریل کو فنڈ جاری کر دیے گئے،کیا 26 لاکھ فٹ کا پائپ کوئی ایک دن میں ڈال سکتا ہے پی این 16 پائپ تو پاکستان میں ہے ہی نہیں، معاز کنٹریکٹر جو کہ ایک بی ایس سی کا اسٹوڈنٹ ہے پی ڈبلیو ڈی نے ان کو 2 ارب کے کنٹریکٹ دے دیے،جب کیس ہم نے نیب کوبھیجا تو ایک ارب 26 کروڑ معاز کے اکانٹ سے نکلوا لیا گیا باقی 68 کروڑ رہ گیا جو نیب نے فریز کر دیا، احمد اینڈ کونیب کے ایک سینئر افسرکے بیٹے کی کمپنی ہے،ان ساری بے ضابطگیوں میں انکا چیف انجینئر بھی ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں