سی پیک صرف راہداری نہیں ترقی کا ایک سفر ہے صدر چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن

وزیراعظم پاکستان کا دورہ چین کامیاب رہا، سی پیک کا پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے، صدر چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن


Numainda Khususi November 10, 2022
فوٹو ایکسپریس

چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز کے صدر لِنسونگٹیان نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا پاکستان بڑا فائدہ اٹھانے والا ملک ہے،سی پیک صرف کوریڈور نہیں ہے بلکہ ترقی کا ایک سفر ہے،افراط زر کیخلاف لڑنے کے لیے پختہ عزم کی ضرورت ہے۔

چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز لِنسونگٹیان (Lin songtian) نےچائنیز ایمبسی میں پریس کانفرنس کی۔جس میں چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز کے باؤ زونگ اور جی یونگیان بھی موجود تھے۔

چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز لِنسونگٹیان نے کہا ہےکہ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ میرا کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہے،پاکستان آکر ایسا لگا جیسا میں اپنے گھر آیا ہوں، چین اور پاکستان کا بھائیوں جیسا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کادورہ چین کامیاب رہا، جس کے نتائج جلد سب کے سامنے آئیں گے۔ لِنسونگٹیان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا پاکستان بڑا فائدہ اٹھانے والا ملک ہے،سی پیک صرف راہداری نہیں بلکہ ترقی کا ایک سفر ہے،جو روزگار کےمواقع پیدا کرے گا،سی پیک کا پہلا فیز مکمل ہوگیا، ہم اب سی پیک کے سیکنڈ فیز میں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ترقی میں پاکستانی بھائیوں کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، پاکستانی حکام سے بہت فائدہ مند میٹنگز ہوئی، ترقی میں تعاون اہم ہے، پاکستان میں بہت سے قدرتی وسائل اور ہیومن ریسورس ہے، اس شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےاپنے لوگوں کی آمدن میں اضافہ کیا ،افراط زر کیخلاف لڑنے کے لیے پختہ عزم کی ضرورت ہے، سی پیک کے گوادر میں سیکنڈ اسٹپ کیلئے ہم تیار ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ اقدام سب کیلئے اوپن ہے، چین،پاکستان کے مستقبل کیلئے یہاں سرمایہ کاری کررہا ہے،چین کی ریلوے اور انفراسٹرکچر کی ٹیکنالوجی بہت اعلی ہے،نئی انرجی میں بھی چین قیادت کر رہا ہے۔

دریں اثنا وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال سے چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ اور فارن کنٹریز کے صدر لنسونگٹیان کی ملاقات ہوئی، جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ 'موجودہ حکومت نے سی پیک منصوبوں کو بحال کر دیا، موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کو مزید تاخیر کے بغیر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، حالیہ دورے کے دوران چینی صدر نے سی پیک منصوبوں کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا'۔

وفاقی وزیر نے ملاقات میں ایم ایل ون اور کے سی آر پروجیکٹ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اگلے سال فعال ہو جائے گا اور یہاں سیاحت کے بھی بہت بہتری امکانات ہیںْ

چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ اور خارجی ممالک کے صدر نے کہا کہ چین کی مارکیٹ میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ چینی وفد نے وفاقی وزیر کو تمام شعبوں میں تعاون کی بھرپور یقین دہانی بھی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔