عمران خان کی سیکورٹی پر سالانہ 26 کروڑ 30 لاکھ خرچ ہورہے ہیں رپورٹ

صرف وفاق کی جانب سے سالانہ 20 کروڑ47 لاکھ75 ہزار 600 روپے خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے


خالد محمود November 10, 2022
فوٹو:فائل

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکورٹی پر ماہانہ 2 کروڑ 19 لاکھ جبکہ سالانہ 26 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ اہلکاروں پر ماہانہ ایک کروڑ 70 لاکھ 43 ہزار 800 روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔

عمران خان کی سیکورٹی پر صرف وفاق کی جانب سے سالانہ 20 کروڑ47 لاکھ75 ہزار 600 روپے خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے علاوہ دیگر سیکورٹی اہلکاروں پر ماہانہ 44 لاکھ 40 ہزار جبکہ سالانہ 5 کروڑ 32 لاکھ 80 ہزار روپے کی لاگت آرہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں