ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے 4 گاڑیاں نجی شعبہ سے واپس لینے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے مہر ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور بلال ایکسپریس رواں ماہ کے آخر پر واپس لے رہاہے


Qaiser Sherazi November 13, 2022
پاکستان ریلوے مہر ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور بلال ایکسپریس رواں ماہ کے آخر پر واپس لے رہاہے۔ فوٹو : فائل

پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے جبکہ 4ٹرینیں نجی شعبہ سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے جبکہ نجی شعبے میں دی گئی4ٹرینوں کو واپس سرکاری کنٹرول میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی سے کراچی کیلیے تیز گام کا اکانومی کلاس ٹکٹ 2000 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کردیا ہے، راولپنڈی سے لاہور ریل کار کا کرایہ 500 روپے سے بڑھا کر950روپے کر دیا گیا ہے، جعفر ایکسپریس کا کرایہ راولپنڈی سے کوئٹہ 2860 روپے سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے نجی شعبہ میں دی گئی مہر ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور بلال ایکسپریس رواں ماہ کے آخر پر واپس سرکاری کنٹرول میں لے رہا ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں