زبیر موتی والاکو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سی ای او بنانے کی منظوری

زبیر موتی والا کی تعیناتی اعزازی ہوگی اور وہ تنخواہ نہیں لیں گے، ذرائع


Ehtisham Mufti November 13, 2022
زبیر موتی والا کی تعیناتی اعزازی ہوگی اور وہ تنخواہ نہیں لیں گے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ نے سی ای او، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی تقرری کی منظوری دے دی۔

کراچی چیمبر کے سابق صدر اور بزنس مین گروپ کے سربراہ زبیر موتی والا کو ''ٹڈاپ'' کا نیا سربراہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکولیشن کے ذریعے تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔سی ای او ''ٹڈاپ'' کی تعیناتی وزارت تجارت کی سمری پر کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ زبیر موتی والا کی تعیناتی اعزازی ہوگی اور وہ تنخواہ نہیں لیں گے۔ وفاقی حکومت نے سی ای او ''ٹڈاپ'' کی تعیناتی مسابقتی عمل کے بغیر کی ہے، توقع ہے کہ آئندہ ہفتے تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عارف احمد خان نے سی ای او ''ٹڈاپ'' کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں