پی آئی اے نے استنبول کے لئے پروازوں کا آغازکر دیا
پروازوں سے یورپ، برطانیہ اور امریکہ کے 28 شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گی،ترجمان پی آئی اے
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر قومی ائیر لائن پی آئی اے نے استنبول کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور ائر پورٹ سے پہلی پرواز کے مسافروں کووفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے رخصت کیا جبکہ استنبول پہنچنے پر ترکش ائر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اعلیٰ عہدیداران نے مسافروں کا استقبال کیا۔
پی آئی اے کی ترکیہ کے لئے پروازوں سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکہ کے 28 شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گی۔
پی آئی اے استنبول سے ترکش ائر لائن کی منسلک پروازوں سے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے مختلف شہروں تک سفری سہولیات فراہم کرنے والی پہلی پاکستانی فضائی کمپنی ہے،ترکیہ کیلئے لاہور سے دو اور اسلام آباد سے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔
لاہور ائر پورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیر ایوایشن خواجہ سعد رفیق تھیلاہور ائر پورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع کیک کاٹا گیا مسافروں میں پھول،تحائف اوع ترکش مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ گہرے تاریخی اور مشترکہ ثقافتی رشتے سے منسلک ہیں، پی آئی اے کا استنبول آپریشن پاکستان اور ترکی کے سفارتی تعکاقات قائم ہونے کی 75ویں سالگرہ کے طور پر کیا گیا ہے۔پی آئی اے اپنے سروس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
افتتاحی پرواز کے استنبول پہنچنے پر ترکش ائر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسربلال عکسی اور ائر پورٹ حکام نے پروٹوکول کے برخلاف جہاز کے اندر آکر نشست سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کا استقبال کیا۔
استنبول ائر پورٹ پر پی آئی اے کی ٹیم اور مسافروں کے استقبال کے لئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ترکش ائر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسربلال عکسی نے کہا کہ پاکستان اور پی آئی اے کے لوگ ہمارے بھائی ہیں ہم سے جو بھی ہو سکاہم پی آئی اے کی ترقی کے لئے کریں گے۔
اس موقع پرپی آئی اے اور ترکش ائر لائن کے درمیان مختلف معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ معاہدوں میں پی آئی اے اور ترکش ائر لائن فوڈ سروسز، کارگو اور انجینئرنگ کے شعبوں میں تعاون کرے گی۔پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں نے پی آئی اے کی خدمات کے معیار کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔