فیفا ورلڈ کپ میں سیالکوٹ کے بنے فٹبال استعمال ہوں گے

سیالکوٹ دنیا کی 70 فیصد تک(ساکر بال) کی ضرورت پوری کر رہا ہے، ٹیلون کمپنی


Express News November 16, 2022
سیالکوٹ دنیا کی 70 فیصد تک(ساکر بال) کی ضرورت پوری کر رہا ہے، ٹیلون کمپنی۔ فوٹو : انٹرنیٹ

20 نومبر سے قطر میں منعقد ہونے والے آئندہ 2022 فیفا ورلڈ کپ میں میڈ ان پاکستان فٹ بال گیندیں استعمال ہوں گی۔

بین الاقوامی ایونٹ کی آفیشل گیند الریحلہ میڈ این سیالکوٹ ہے، سیالکوٹ ایک ایسا شہر ہے جو کھیلوں کے بہترین سامان کا گھر ہے۔

گوادر پرو کے مطابق سیالکوٹ ہر سال تقریباً 600 ملین فٹ بالز تیار کرتا ہے، جو دنیا کی کل پیداوار کا نصف سے زیادہ ہے۔

ٹیلون کمپنی کے مارکیٹنگ مینیجر سعد غنی نے گوادر پرو کو بتایا کہ سیالکوٹ دنیا کی 70 فیصد تک(ساکر بال) کی ضرورت پوری کر رہا ہے،'' انھوں نے مزید کہا کہ ''جب سے زیادہ ممالک نے اس میں قدم رکھا ہے تو اس کا تھوڑا سا حصہ کم ہو گیا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق 1982 کے اسپین ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرتے ہوئے، سیالکوٹ سے بنی فٹ بال گیندیں فٹ بال کی بادشاہی میں نو مرتبہ چمکیں۔ ''ٹینگو'' گیندوں نے پانی کو اندر سے نکلنے سے روکنے کے لیے سیون کے اوپر ربڑ کے استعمال کا آغاز کیا، جو فیفا ورلڈ کپ میں پانی سے بچنے والی پہلی گیند بن گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں