پاکستان میں مقیم مہاجرین کی تربیت میں یورپی یونین کا اظہاردلچسپی

یورپی یونین وفدکی سیکریٹری تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ’نیوٹیک‘ سے ملاقات


Numainda Express November 16, 2022
تربیت اورملازمتوں کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال، یورپی یونین کی جانب سے تعاون کی پیشکش (فوٹو: فائل)

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں مقیم تارکین وطن کی اسکل ڈیولپمنٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔


یورپی یونین کے وفد نے کمشنر مائیگریشن اینڈ ہوم افیئرز یلوا جوہانسن کی قیادت میں وفاقی سیکریٹری وزارت تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت عامر اشرف خواجہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ساجد بلوچ سے ملاقات کی۔

یورپی یونین وفد نے ملاقات میں پاکستان میں مقیم تارکین وطن کے لیے اسکل ٹریننگ اور اسکلڈ سیکٹر میں ملازمتوں کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک نے اس موقع پر وفد کو بتایا کہ نیوٹیک وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین کی قیادت میں نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق جدید تکنیکی مہارتوں(گرافک ڈیزائننگ، ویب ڈیزائننگ، آرٹیفیشل انٹلیجنس وغیرہ) سے آراستہ کر رہا ہے جس سے نوجوانوں کو نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر ملازمتوں کے مواقع میسر آرہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔