’’دیوداس‘‘ کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے زارا شیخ

’’دیوداس‘‘ ایک بنگالی ناول ہے جس پر ماضی میں بھارت اور پاکستان میں متعدد فلمیں بن چکی ہیں۔


Cultural Reporter March 29, 2014
’’دیوداس‘‘ ایک بنگالی ناول ہے جس پر ماضی میں بھارت اور پاکستان میں متعدد فلمیں بن چکی ہیں۔ فوٹو: فائل

ماڈل واداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ مجھے اپنی فلم ''دیوداس'' کی ریلیز کا بڑی شدت سے انتظار ہے۔

اس میں پارو کا کردار کیا ہے۔ وہ گذشتہ روز ''ایکسپریس'' سے گفتگو کر رہی تھیں۔ زارا شیخ نے کہا کہ ''دیوداس'' ایک بنگالی ناول ہے جس پر ماضی میں بھارت اور پاکستان میں متعدد فلمیں بن چکی ہیں۔

مجھے جب اس کردار کی آفر کی گئی تو میں نے پہلے سچترا سین اور ایشوریارائے کی فلمیں دیکھیں ۔ میں چاہتی تھی کہ لوگ جب یہ فلم دیکھیں تو انھیں اس میں زارا شیخ نہیں بلکہ پارو ہی نظر آئے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں بھی ''دیوداس'' بنائی گئی مگر اسے پذیرائی نہ مل سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں