کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 30 سے 35 فیصد تک اضافہ

تاجروں نے ریل سے سامان کی ترسیل کے بجائے روڈ ٹرانسپورٹ کو استعمال کرنا شروع کر دیا


Bilal Ghori November 17, 2022
فائل فوٹو

ریلوے حکام نے کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 30 سے 35 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور بادامی باغ اسٹیشن سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر ساڑھے 3لاکھ روپے کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل کارگو ٹرین کا کرایہ 2 لاکھ 65ہزار 790 روپے تھا۔

فیصل آباد سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر 2 لاکھ 29ہزار670 کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل اس ٹرین کا کرایہ 1لاکھ 73ہزار 765 روپے تھا۔

ملتان سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر 2لاکھ 65 ہزار950روپے کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل ملتان کراچی کے درمیان کارگو ٹرین کا کرایہ 2 لاکھ ایک ہزار 480 تھا۔

کرایوں میں ہوش روبا اضافہ پر تاجروں نے ریل سے سامان کی ترسیل کے بجائے روڈ ٹرانسپورٹ کو استعمال کرنا شروع کر دیا، کارگو ٹرین نہ چلنے سے محکمہ کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔

ریلوے حکام نے کارگو ٹرینوں میں اضافہ کرنے کے لیے گزشتہ ایک ہفتہ سے بلاوجہ اَپ اور ڈاؤن کی کارگو ٹرینوں کو روکے رکھا ہوا تھا۔

خسارے میں ڈوبے محکمہ کے افسروں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کارگو ٹرین سے تاجر برادری نے سامان کی ترسیل بند کر دی، ملتان سے بھی تاجروں نے کرایوں میں اضافہ پر کارگو ٹرین کئی روز سے بند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔