اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ڈکیت گرفتار

ملزمان عادی جرائم پیشہ اور اس سے پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں، پولیس


Munawar Khan November 17, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

شہر قائد میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ڈکیتوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کھارادر پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکوؤں کو سی سی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ، ایس ایچ او کھاراد نند لال نے بتایا کہ گرفتار ڈکیتوں کی شناخت سمیر عرف راجو اور محمد یاسین عرف اویس کے نام سے کی گئی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں کار سوار کو لوٹتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان گارڈن اور لیاری کے رہائشی ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ وہ ڈیفنس ، کلفٹن اور طارق روڈ سمیت دیگر علاقون میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ خواتین سے طلائی زیورات بھی چھینا کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی وہ کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ڈکیت سمیر عرف راجو سال 2021 میں ایس آئی یو پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا اور اس کے خلاف بارودی رکھنے کی ایکسپلوزیو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کے تحت مقدمہ بھی درج ہوا تھا ۔ پولیس گرفتار ڈاکوؤں سے ان کے گروہ میں شامل دیگر کارندوں کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں